چینی سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وزیر منصوبہ بندی و ترقی۔
.
وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں چینی سرمایہ کاری اور تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے گوادر میں چیمبر آف کامرس کے اراکین اور معززین کو بتایا کہ موجودہ حکومت سی پیک کو نہایت اہمیت دیتی ہے کیونکہ یہ پاکستان کی کامیابی اور خوشحالی کا پیش خیمہ ہے۔ معیشت کی ترقی کے لیے احسن اقبال نے وعدہ کیا کہ تاجر برادری کو تمام دستیاب سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی۔ قبل ازیں، وزیر منصوبہ بندی نے گوادر میں سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …