چینی سفارت خانہ نےقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو 7 ملین روپے کاگرانٹ فراہم کر دیا۔
.
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت بلتستان کو عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کی جانب سے 7 ملین روپے کی گرانٹ ملی ہے۔ اس فنڈنگ کا مقصد اسکالرشپ کو تقویت دینا اور یونیورسٹی میں مختلف تعلیمی کوششوں کی حمایت کرنا ہے جس سے علم اور تعلیمی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ایک حوصکہ افزا تعاون کی راہ ہموار کی جا سکے۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے چینی سفارتخانے کے حکام سے ملاقات کے دوران یہ گرانٹ قبول کیا۔ یہ شراکت “چائنا پاکستان فرینڈشپ–ایمبیسیڈرل میرٹ-کم-نیڈ اسکالرشپ” پروگرام کا حصہ ہے جو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 130 طلباء کی مدد کرتا ہے اور اس کا مقصد تعلیم میں صنفی توازن کو فروغ دینا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…