چینی سفارت خانہ کے اعلٰی عہدیدار کو نیک تمناؤں کے ساتھ پاکستان سے رخصت کیا جائے گا۔۔۔۔۔
پاکستان میں چینی سفارت خانہ میں تعینات ڈپٹی چیف آف مشن لیجئین ژاؤ کا تبادلہ کرکے چین نے انکی خدمات واپس لی ہیں اور 8 اگست کو ان کے عہدے پر پانگ چُھنشی کو تعینات کیا جائے گا۔ پاکستان کے سیاسی و سفارتی حلقوں میں لیجئین ژاؤ کی شخصیت وخدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جس کے سبب مختلف حلقوں کی جانب سے کئی الوداعی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔واضح رہے کہ لیجئین ژاؤ نے نہ صرف پاک چین دوستی کے رشتے کو مستحکم کرنے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لایا بلکہ عہدِ حاضر میں دو طرفہ تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں اور سی پیک منصوبہ کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈا کا بھی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
پاکستان گوادر بندرگاہ کے ذریعے عالمی تجارت کے لیے ایک زبردست موقع فراہم کرتا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اسلام آباد میں گوادر پورٹ…