چینی سفارتخانہ کی ناظم الامور پانگ چنکسو کی سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات
.
عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانہ کی ناظم الامور پانگ چنکسو نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے چین اور پاکستان کے درمیان موجودہ اقتصادی اور تزویراتی تعاون کو بڑھانے کے لیے پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے بعد خاص طور پر دونوں ممالک کے لیے دستیاب مختلف راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سینیٹر ڈار نے اپنی گفتگو میں پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تاریخی دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور متعدد محاذوں پر چین کی پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …