Home Latest News Urdu چینی سفارتخانے میں خلائی سائنس کے فروغ کے لیے تقریب کا انعقاد۔
Latest News Urdu - April 21, 2023

چینی سفارتخانے میں خلائی سائنس کے فروغ کے لیے تقریب کا انعقاد۔

۔

چینی سفارتخانے کی جانب سے  انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے چائنہ-پاکستان ریسرچ سینٹر کے اشتراک سے چینی خلائی اسٹیشن تھیان کُونگ کے عملے اور طلبہ و طالبات کے درمیان بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور بھارت سے طلباء اور مختلف نمائندوں نے بھی تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اس سے قبل پاکستان سائنس فاونڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود بیگ نے بتایا کہ چین کی جانب سے خلاء کے شعبے میں پاکستان کو بھرپور تعاون فراہم کیا جارہا ہے، جسے مزید وسعت دی جائے گی۔اس تقریب میں شریک مختلف سکولز کی طالبات کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی خلائی تحقیق کے شعبے میں مزید ترقی کرنے کی ضرورت ہے

Comments Off on چینی سفارتخانے میں خلائی سائنس کے فروغ کے لیے تقریب کا انعقاد۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…