Home Latest News Urdu چینی سفیر اور شیخ رشید ایم ایل ون منصوبہ کی تکمیل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کے لئے پُر عزم۔
Latest News Urdu - November 23, 2020

چینی سفیر اور شیخ رشید ایم ایل ون منصوبہ کی تکمیل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کے لئے پُر عزم۔

.

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے خصوصی ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے ایم ایل ون منصوبے پر ترجیحی بنیادوں پرعمل درآمد کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔ شیخ رشید نے ایم ایل ون کو ایک انقلابی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی سماجی و اقتصادی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان چین دوطرفہ دوستی کو مزید تقویت ملے گی۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے۔

Comments Off on چینی سفیر اور شیخ رشید ایم ایل ون منصوبہ کی تکمیل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کے لئے پُر عزم۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …