Home Latest News Urdu چینی سفیر اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے درمیان اہم ملاقات میں سی پیک کے تحت صنعتی تعاون اور دیگر امور پر گفت و شنید۔
Latest News Urdu - December 8, 2020

چینی سفیر اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے درمیان اہم ملاقات میں سی پیک کے تحت صنعتی تعاون اور دیگر امور پر گفت و شنید۔

Enter Your Summary here.

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی)عاطف آر بخاری کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں صنعتی تعاون ، دو طرفہ حکومتی تعاون اور دو طرفہ عوام کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنےپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین بی او آئی نے کہا کہ پاکستان اور چین معیاری سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرکے سی پیک کے دوسرے مرحلے کو کامیاب بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے سی پیک کے تحت انڈسٹریل کوآپریشن (آئی سی) کے ڈرافٹ فریم ورک ایگریمنٹ سے متعلق چینی سفیر کو آگاہ کیا۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ وہ “ڈرافٹ فریم ورک معاہدے” کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور اسے چین کے متعلقہ محکموں میں آگے بڑھائیں گے۔ علاوہ ازیں اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے سی پیک میں تیسری پارٹی کی شرکت کا خیرمقدم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments Off on چینی سفیر اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے درمیان اہم ملاقات میں سی پیک کے تحت صنعتی تعاون اور دیگر امور پر گفت و شنید۔

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…