Home Latest News Urdu چینی سفیر برائے پاکستان کی گورنر خیبر پختونخواہ سے خصوصی ملاقات۔۔۔زراعت کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق رائے۔۔۔
Latest News Urdu - September 19, 2019

چینی سفیر برائے پاکستان کی گورنر خیبر پختونخواہ سے خصوصی ملاقات۔۔۔زراعت کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق رائے۔۔۔

چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان سے گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی ہے۔ اس دوران کئی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے علاوہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تمام کاوشوں کو بروئے کار لانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔گورنر خیبر پختونخواہ نے چین کو بہترین دوست اور ہمسایہ ملک قرار دیا اوراس دوران انہوں نے کے پی کے زیتون کی پیداوار کے علاوہ قبائلی علاقوں کے پھلوں کی تجارت میں شراکت داری سے متعلق تجاویز پیش کیں اور خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقوں میں چینی سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔جبکہ انہوں نے چین میں متوقع پاکستانی نمائش میں ”کے پی منرل-بیسڈ روڈ شو” میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …