Home Latest News Urdu چینی سفیر نونگ رونگ کی جانب سے سی پیک پاکستان کے لیے قرضوں کا بوجھ نہ ہونے کے حوالے سے وفاقی وزیر اسدعمر کے بیان کی تعریف۔
Latest News Urdu - October 7, 2021

چینی سفیر نونگ رونگ کی جانب سے سی پیک پاکستان کے لیے قرضوں کا بوجھ نہ ہونے کے حوالے سے وفاقی وزیر اسدعمر کے بیان کی تعریف۔

.

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے سی پیک پر پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کے تاثرات کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔ ایک ٹویٹ میں چینی سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر اسد عمر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سی پیک پر تنقیدی نئی امریکی رپورٹ کی روشنی میں پاک چین تعلقات کے بارے میں پروپیگنڈاکے سدباب کے لیے پریس کانفرنس بلائی۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ امریکی رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں ہےکیونکہ سی پیک نے پاکستان میں تیزی سے ترقی اور ترقی کی منازل طے کیں ہیں اور سی پیک پاکستان کے لیے ہرگز ’ قرضوں کا جال‘ نہیں۔

Comments Off on چینی سفیر نونگ رونگ کی جانب سے سی پیک پاکستان کے لیے قرضوں کا بوجھ نہ ہونے کے حوالے سے وفاقی وزیر اسدعمر کے بیان کی تعریف۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …