Home Latest News Urdu چینی سفیر نونگ رونگ کی وزیر اعلٰی بلوچستان سے اہم ملاقات۔
Latest News Urdu - April 22, 2021

چینی سفیر نونگ رونگ کی وزیر اعلٰی بلوچستان سے اہم ملاقات۔

.

چینی سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیر اعلٰی جام کمال خان الیانی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت معدنیات ، ماہی گیری ، زراعت اور گلہ بانی کے شعبوں میں چینی تعاون اور صوبے میں فنی پیشہ ورانہ تربیتی مراکز کے قیام کے لئے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ مزید برآں اجلاس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے ، گوادر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی جام کمال الیانی نے کہا کہ گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی جلد تکمیل سے خطے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور اس سے گوادر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے چینی کمپنیوں کو بھی بلوچیستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ چینی سفیر نونگ نے صوبائی حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ جام کمال الیانی کی سربراہی میں بلوچستان میں ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

Comments Off on چینی سفیر نونگ رونگ کی وزیر اعلٰی بلوچستان سے اہم ملاقات۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔