چینی سفیر کی سید زلفی بخاری سے اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔
Enter Your Summary here.
چینی سفیر نونگ رونگ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری سے ملاقات کی اور بدھا کوریڈور ،افرادی قوت اور چین میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلباء سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔چینی سفیر نے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے پاکستانی طلباء اپنی کلاسیں آن لائن جاری رکھ سکتے ہیں۔ معاون خصوصی برائے وزیراعظم نے شمالی سوات سے پنجاب اور بلوچستان تک بنائے جانے والے بدھا راہداری کی تعمیر کے حوالے سے چینی سفیر کو آگاہ کیا اور اسے ایک اہم اور مقدس راہداری قرار دیا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ اس راہداری کو اگلے سال پاک چین دوطرفہ تعلقات کے 70ویں سالگرہ کے موقع پر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔