چینی سفیرکی وزیر منصوبہ بندی سے ملاقات، توانائی کے شعبے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
.
سی پیک منصوبے کا دائرہ کار پاکستان اور چین انفراسٹرکچر کی ترقی سے لے کر پاکستان کی صنعتی استعداد میں بہتری تک بڑھائیں گے۔اس عزم کا اظہار اسلام آباد میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ اور وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔اس ملاقات کے دوران توانائی اور بجلی کے منصوبوں پر مشترکہ تعاون سے متعلق موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ توانائی میں خود مختاری حاصل کرنے سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔ انہوں نے خصوصی اقتصادی زونز کی کامیابی میں چین کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا اصل ہدف پاکستانی صنعتوں کی ترقی ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…