چینی صدر شی جن پھنگ نے اعلیٰ معیاری ترقی کے سفر کو تیزی سےآگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
.
۔14ویں قومی عوامی کانگریس میں جیانگ سو صوبے کے ساتھی نمائندوں کے ساتھ گفت و شنید کے دوران صدر شی جن پنگ نے تمام پہلوؤں سے چین کی جدید سوشلسٹ قوم میں تبدیلی کے لیے اعلیٰ معیاری ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کرنے کے لیے غیر متزلزل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور ملکی ترقی کے ماڈل میں ایک جامع تبدیلی کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ چینی صدر نے قوم پر زور دیا کہ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں اعلیٰ سطحی خود انحصاری کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کریں جو کہ اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بہت ضروری ہے۔