Home Latest News Urdu چینی صدر شی جنپنگ کی جانب سے خنجراب پاس کےکسٹم افسران کی حوصلہ افزائی۔
Latest News Urdu - September 15, 2023

چینی صدر شی جنپنگ کی جانب سے خنجراب پاس کےکسٹم افسران کی حوصلہ افزائی۔

.

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ خنجراب پاس چین اور پاکستان کے درمیان زمینی نقل و حمل کا واحد راستہ ہے۔منگل کوخنجراب پاس کے کسٹم افسران کے نام اپنے جوابی خط میں انہوں نے تمام کسٹم کارکنان سے اپنے فرائض اور مشن کو بہتر طریقے سے انجام دینے کی توقع کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کے داخلی راستوں کی حفاظت اور ترقی کو فروغ دینے کی ذمہ داری کسٹمز کے کندھوں پر ہے اور ان کےکام کی بے حد اہمیت ہے۔ انہو ں نے امید ظاہر کی کہ آپ لوگ کسٹم کی نگرانی اور سروسز کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے، قومی سلامتی کی ایک مضبوط دیوار تعمیر کریں گے، اعلی معیار کی ترقی اور اعلی سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے کے لیے خدمات انجام دیتے رہیں گے، پارٹی اور عوام کو اطمینان فراہم کرنے والے ملک کے بہترین محافظ بنیں گے اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء میں فعال کردار ادا کریں گے

Comments Off on چینی صدر شی جنپنگ کی جانب سے خنجراب پاس کےکسٹم افسران کی حوصلہ افزائی۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…