Home Latest News Urdu چینی صنعتوں کی منتقلی پاکستان کی صنعتی ترقی کے لئے نا گزیر ہے، صدر آئی سی سی آئی۔
Latest News Urdu - May 31, 2021

چینی صنعتوں کی منتقلی پاکستان کی صنعتی ترقی کے لئے نا گزیر ہے، صدر آئی سی سی آئی۔

.

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) سردار یاسر الیاس خان نے کہا ہے کہ چین سے صنعتوں کی منتقلی پاکستان میں صنعتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ذرائع ابلاغ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر 150 ارب امریکی ڈالر کی برآمدات کی گنجائش موجود ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ نئے مجوزہ صنعتی زونزکو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) کے اسی طرز پر تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ٹھوس کوششوں کے ذریعے زرعی صنعت کو بڑھا سکتی ہے جبکہ شفافیت اور احتساب حکومت کو اپنے معاشی ایجنڈے کے حصول میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔

Comments Off on چینی صنعتوں کی منتقلی پاکستان کی صنعتی ترقی کے لئے نا گزیر ہے، صدر آئی سی سی آئی۔

Check Also

پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا

اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…