Home Latest News Urdu چینی ظروف ساز کمپنیاں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 150ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 27, 2019

چینی ظروف ساز کمپنیاں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 150ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔۔۔۔

پنجاب کی منصوبہ بندی و ترقی کے چیف اکنامسٹ ڈاکٹر محمد امان اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے سی پیک منصوبہ میں چینی فنڈز کا بڑا حصہ حاصل کرنے کے الزامات کے باوجود حقیقت یہ ہے کہ پنجاب نے صرف اورنج لائن ٹرین منصوبہ کے لئے فنڈنگ حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ صوبے کے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے خصوصی اقتصادی علاقے کے مکمل فعال ہونے کے بعد اس میں چینی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہونگی۔انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب کا انعقاد دسمبر 2019ء میں ہوگا۔جبکہ اراضی کے حصول کا سلسلہ اکتوبر 2019ء میں مکمل ہو جائے گا۔صوبے پنجاب کے چیف اکنامسٹ نے مزید کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 3۔2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے اور اس سے 242,000 روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔ اسی طرح پنجاب حکومت نے سالانہ ترقیاتی پلان میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے لئے 9-6 ارب روپے کا قرض بھی مختص کیا ہے۔ جبکہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمینٹ اینڈ منیجمینٹ کمپنی اس قرضے کی واپسی کی پابند ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی ظروف ساز کمپنیاں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی اور پلانٹ کی تعمیر کا آغاز نومبر 2019ء سے ہو جا ئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔