چینی قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی کی آئیندہ ماہ پاکستان آمد متوقع۔۔۔۔
چین کے قونصلر اوروزیر خارجہ وانگ ژی کا آئیندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے جبکہ چینی فوج کے کئی اہم اعلٰی عہدیداران کا وفد بھی 26اگست کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ممکنہ دورہ میں آئیندہ ماہ چین، پاکستان اور افغانستان کے مابین مفاہمتی عمل پر گفتگو ہوگی۔ چینی قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے علاوہ یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کی تقریبات میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے درمیان آئیندہ سفارتی حکمت عملی، سیکیورٹی اور سٹریٹیجک امور سمیت سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کو آگے بڑھایا جائے گا
پاکستان گوادر بندرگاہ کے ذریعے عالمی تجارت کے لیے ایک زبردست موقع فراہم کرتا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اسلام آباد میں گوادر پورٹ…