چینی ماڈل سے استفادہ کرکے سی پیک کے تحت زراعت کے شعبے کو فروغ دیا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان
.
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں چینی مہارتوں اور تجربات کو بروئے کار لاکر زراعت کے شعبے کی بحالی پرخاص توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ 30 سالوں میں چین نے جس طرح ترقی کی ہے وہ انسانی تاریخ میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور اس ماڈل سے پاکستان کو استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے خصوصی معاشی زون قائم کیے گئے ہیں۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …