Home Latest News Urdu چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ سرمائی اولمپک 2022 کے حوالے سے صدر علوی کے بیان کو خوش آئند قرار دیا۔
Latest News Urdu - January 21, 2022

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ سرمائی اولمپک 2022 کے حوالے سے صدر علوی کے بیان کو خوش آئند قرار دیا۔

.

ایک پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کے بارے میں صدر ڈاکٹر عارف علوی کے بیان کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کے بیان نے دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری اور  مضبوط برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا ہے۔ قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک انٹرویو میں پاک چین تعلقات کو سراہا اور بیجنگ 2022 کے سرمائی اولمپک گیمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments Off on چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ سرمائی اولمپک 2022 کے حوالے سے صدر علوی کے بیان کو خوش آئند قرار دیا۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …