چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت خوش آئیند قرار۔۔۔۔
Enter Your Summary here.
چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے مشکل گھڑی میں پاکستان کے ٹھوس تعاون پر صدرِ پاکستان عارف علوی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ اس ملاقات میں چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے عصرِ حاضر میں درپیش آزمائشوں سے نمٹنے کے لئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔ اس موقع پرصدرِ پاکستان عارف علوی نے کہاکہ پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔ واضح رہے کہ چین اورپاکستان نے دوطرفہ سٹریٹیجک تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یاد رہے کہ صدر پاکستان نے اپنا پہلا دورہ چین دوطرفہ سٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے اور کرونا وائرس کے وبائی مرض کے دوران یکجہتی کے اظہار کی غرض سے کیا ہے۔ صدرِ پاکستان نے اس مشکل گھڑی کے دوران عزم و استقلال کے ساتھ وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے چین کے اقدامات خصوصاً پاکستانی طلباء کی دیکھ بھال سے متعلق کوششوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے موزوں عین وقت پر صدرِ پاکستان عارف علوی کے دورے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران امید ظاہر کی گئی کہ سی پیک کا 10 واں جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس علاقائی معاشی ترقی کے حوالے سے منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرے گا۔ صدر پاکستان عارف علوی نے چینی مہمان نوازی کے واسطے تشکر کا اظہار کیا اور چینی صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …