Home Latest News Urdu چینی وزیر خارجہ نے پاک چین تعلقات کو وقت آزما قرار دیا، کووڈ-19 کی صورتحال میں طبی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ۔
Latest News Urdu - March 24, 2021

چینی وزیر خارجہ نے پاک چین تعلقات کو وقت آزما قرار دیا، کووڈ-19 کی صورتحال میں طبی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ۔

.

یوم پاکستان کی 81ویں سالگرہ کے موقع پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فون پر خصوصی گفتگو کی۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے چین کے دو اجلاسوں کے کامیاب انعقاد اور انتہائی غربت کے خاتمے کی فیصلہ کن فتح پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار تزویراتی شراکت اور تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے چینی ویکسینز کی خریداری میں بھی چین طرف سے مسلسل تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ وانگ یی نے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین دوستی ہر مشکل وقت میں ثابت قدم رہی ہے اور دونوں ممالک نے ہر مشکل کے وقت میں ایک دوسرے کی مدد کی اچھی روایت برقرار رکھی ہے۔

Comments Off on چینی وزیر خارجہ نے پاک چین تعلقات کو وقت آزما قرار دیا، کووڈ-19 کی صورتحال میں طبی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …