چینی وزیر خارجہ چن گانگ کی دفتر خارجہ آمد، بلاول بھٹو نے استقبال کیا
.
پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچنے والے چینی وزیر خارجہ چن گانگ دفترخارجہ پہنچ گئے۔ چینی وزیر خارجہ چن گانگ دفتر خارجہ پہنچے تو بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے پرجوش مصافحہ کیا اور بلاول نے خیر مقدمی کلمات ادا کئے، اس موقع پر وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے چینی ہم منصب چن گانگ نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران دو طرفہ امور سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران بلاول اور چن گانگ نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور دفاعی تعلقات بڑھانے پر گفتگو کی، علاقائی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی کوششوں اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…