Home Latest News Urdu چینی وزیر کی جانب سے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو تقرری پرمبارکبادی خط موصول۔
Latest News Urdu - May 1, 2022

چینی وزیر کی جانب سے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو تقرری پرمبارکبادی خط موصول۔

.

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بین الاقوامی امور کے وزیر سونگ تاؤ نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔ سونگ تاؤ نے اپنے خط میں پاک چین تعلقات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی کامیابی ان کے کردار کا شکریہ ادا کیا۔ خط میں انہوں نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی اور پاکستانی حکومت کے درمیان دیرینہ دوستانہ روابط ہیں۔ اپنے حکمرانی کے تجربے کی روشنی میں انہوں نے کہا کہ دونوں سیاسی جماعتوں کا مقصد اپنے تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی رابطوں کے ذریعے سی پیک کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Comments Off on چینی وزیر کی جانب سے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو تقرری پرمبارکبادی خط موصول۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…