چینی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات انتہائی مفید رہی، وزیراعظم شہباز شریف
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انکی چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے ساتھ مفید ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مختلف اہم منصوبوں پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ انکی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے بھی اتفاق رائے کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تذویراتی شراکت داری اور اہم مسائل پر مکمل ہم آہنگی علاقائی استحکام اور ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …