Home Latest News Urdu چینی وزیرٹرانسپورٹ اور پاکستانی وزارت مواصلات کے مابین سی پیک کے مغربی روٹ کے کام کی پیش رفت تیز کرنے کے حوالے سے یاداشت پر دستخط۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 13, 2019

چینی وزیرٹرانسپورٹ اور پاکستانی وزارت مواصلات کے مابین سی پیک کے مغربی روٹ کے کام کی پیش رفت تیز کرنے کے حوالے سے یاداشت پر دستخط۔۔۔۔۔

چین اور پاکستان نے سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے تحت مغربی روٹس کےکام کی پیش رفت تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چینی وزیرٹرانسپورٹ لی شیاؤ پینگ اور پاکستانی وزارت مواصلات کے وزیر اور عہدیدار کے مابین سی پیک کے مغربی روٹ کے کام کی پیش رفت تیز کرنے کے حوالے سے یاداشت پر دستخط کیا گیا ہے۔چینی وفد نے چینی وزیر ٹرانسپورٹ کی قیادت میں جوائینٹ ورکنگ گروپ کے ساتھویں اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کا رخ کیا ہے۔دونوں ملکوں نے گلگت تا چترال اور ڈی آئی خان تا ژوب روڈ کی انفراسٹریکچر کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔چینی وزیر ٹرانسپورٹ نے پاکستانی وزیر مواصلات مراد سعید سے خصوصی ملاقات کی۔دونوں فریقین کے درمیان یاداشت پر دستخط کے دوران پاکستانی وزیر مواصلات اور چینی سفارت خانہ کی اہم عہدیدار مس پانگ چُھنشی بھی موجود تھیں۔اس دوران چینی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی آنے والی نسل حقیقی معنوں میں چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات سے استفادہ حاصل کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔