چینی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کی وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی ملاقات۔
.
چینی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ماہرین کا وفد جس کی قیادت ایمرجنسی کمانڈنگ آفیسر ژو ژیان بیاو کر رہے تھے نےاسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں مدد کرنے پر چینی قیادت اور چین کے عوام کا شکر گزار ہے۔ انہوں نے فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات دینے پر پاکستان اور چین میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی تعریف کی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…