چینی کمپنی نے کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ زون کے لیے 3.1 بلین ڈالر کا نیا منصوبہ پیش کیا۔
.
کراچی کے ساحل پر 3.1 بلین ڈالر کے ری ڈویلپمنٹ پروجیکٹ پر کام کرنے والی ایک چینی کمپنی نے اپنے ماسٹر پلان کو اپ ڈیٹ کر کے شہر کی سب سے بڑی کچی آبادی، مچھر کالونی کی ترقی کے پلان میں شامل کر دیا ہے۔ اس عزم کا اظہار بحری امور کے وفاقی وزیر سید فیصل علی سبزواری اور چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آر بی سی) کے نائب صدر یی چنگین کے درمیان وزارت سمندری امور میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔ مزید برآں، سی پیک فیزٹوکے تحت اور سبز پائیدار ترقی کے اصول کے مطابق سی آر بی سی نے کراچی کوسٹل کمپری ہینسو ڈویلپمنٹ زون پروجیکٹ (کے سی سی ڈی زیڈ) کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…