Home Latest News Urdu چینی کمپنی نے گوادر میں 4.5 ارب ڈالر کے آئل ریفائنری منصوبے کا آغاز کر دیا
Latest News Urdu - November 15, 2022

چینی کمپنی نے گوادر میں 4.5 ارب ڈالر کے آئل ریفائنری منصوبے کا آغاز کر دیا

.

چینی کمپنی ایسٹ سی گروپ لمیٹڈ (ای ایس جی ایل) نے گوادر میں 4.5 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری قائم کرنے کے منصوبے کا آغاز کر دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پروجیکٹ کی سالانہ آئل پروسیسنگ صلاحیت 8 ملین ٹن ہو گی جبکہ یہ منصوبہ 2مرحلوں میں تعمیر کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں ریفائننگ کی سالانہ صلاحیت 5 ملین ٹن ہوگی۔واضح رہے کہ ایسٹ سی گروپ پاکستان کی گوادر بندرگاہ پر ہر ماہ کم از کم 6خام تیل کی ترسیل کے جہاز رکھے گاجو کہ اپنے تیل کے ذرائع کے کاروبار سے شروع ہو کر اس کی حمایت کرے گا اور مشرق وسطیٰ کے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک کے لیے تیل کی ترسیل کی خدمات بھی فراہم کرے گا۔

Comments Off on چینی کمپنی نے گوادر میں 4.5 ارب ڈالر کے آئل ریفائنری منصوبے کا آغاز کر دیا

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …