چینی کمپنی نےسولر پاکستان ایکسپو کے دوران گرین ٹرانسفارمیشن کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی سولر پاور کمپنی نے سولر پاکستان ایکسپو 2022 کے دوران گرین ٹرانسفارمیشن کو فروغ دینے میں بہت مدد فراہم کی۔ سنگرو پاور سپلائی کمپنی لمیٹڈ جو قابل تجدید توانائی کے لیے عالمی معروف انورٹر سولوشن فراہم کرنے والی کمپنی ہے نے 28 مارچ کو لاہور میں ہونے والے ایکسپو میں جدید پی وی اور انرجی سٹوریج پراڈکٹ سولوشنزکی نمائش کی۔ شمسی توانائی کے بڑے ادارے نے اپنے قابل اعتماد پارٹنر انرجی کے ساتھ 100 میگاواٹ کا معاہدہ کیا تھا جو قابل تجدید توانائی کے لیے کے فروغ کے لیے کمپنی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔اس کے علاوہ سنگرو نے دو اہم مصنوعات بھی لانچ کیں: انتہائی طاقتور ایس جی 350ایچ ایکس اور بالکل نئی جنریشن تھری فیز سی&آئی انورٹر ایس جی 125سی ایکس آن سائٹ، جو قابل تجدید ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی پاکستان کی زبردست صلاحیت کو بہتر طریقے سے فروغ دے سکتے ہیں۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …