چینی کمپنی پاکستان کے حلال گوشت کی صنعت میں سرمایہ کاری کی خواہشمند۔۔۔۔پاکستانی مصنوعات کو چینی منڈی میں متعارف کرانے کے لئے پُر عزم۔۔
چین کے صوبہ سیچوان کے وفد نے ژو ما کی سربراہی میں وفاقت وزیر شہریار خان آفریدی سے ملاقات کی ہے۔اس وفد میں چینی مسلمان بھی شامل تھے۔اس موقع پر چینی وفد کے سربراہ ژو ما نے پاکستان کے حلال گوشت کی تجارت میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اسے چین اور مشرق وسطٰی تک وسیع کرنے میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ انہوں نےچین کے پاس بہتر سازو سامان اور سہولیات کے سبب حلال گوشت کی صنعت کو وسیع کرنے کی استعداد موجود ہونے کا برملا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی مصنوعات خصوصاً حلال فوڈ اشیاء کو چینی منڈی میں متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔اس دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو نے غیر ترقی یافتہ ممالک کے لئے چینی طرز پر تعمیر و ترقی کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔