Home Latest News Urdu چینی کمپنی کمسیٹس یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ایل ای ڈی ریسرچ سنٹر قائم کرے گی۔
Latest News Urdu - January 27, 2021

چینی کمپنی کمسیٹس یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ایل ای ڈی ریسرچ سنٹر قائم کرے گی۔

.

چینی سرکاری ملکیتی تین کاروباری ادارے جن میں ہیروبوس ٹیکنالوجی ، چائینہ گیزوبا اور ایل ای ڈی سینٹ شامل ہیں پر مشتمل ایک وفد نے سی یو آئی اسلام آباد کیمپس کا دورہ کیا اور ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر تبسم افضل کے ساتھ ملاقات میں ثقافتی تبادلے اور مصنوعات پر مبنی تحقیقی پروگراموں کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایل ای ڈی سینٹ چائینہ کے عہدیدار وانگ پینگ نے کہا کہ ایل ای ڈی ٹیکنالوجی پر تحقیق کرنے کے لئے ان کی کمپنی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ایل ای ڈی ریسرچ سنٹر قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ریکٹر نے ان کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموں کے ذریعے تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

Comments Off on چینی کمپنی کمسیٹس یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ایل ای ڈی ریسرچ سنٹر قائم کرے گی۔

Check Also

سی پیک 2 چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے چین انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ …