چینی کمپنی کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں ایک ملین رہائشی مکانات تعمیر کرنے کی پیشکش۔۔۔۔۔مشیر،وزیر اعلٰی پنجاب۔
مشیروزیراعلٰی پنجاب برائے سیاسی امور رفاقت گیلانی نےنیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی کمپنی نے اگلے چار سال میں دس لاکھ نئے مکانات تعمیر کرنے کی پیشکش کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ دورہ چین میں سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوتوں کے ثمرات کا باقائدہ آغاز ہوا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے اپنے گزشتہ دورہ چین میں چینی تجربات خصوصاً سستے رہائشی مکانات کی تعمیر سے متعلق اقدامات سے استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…