Home Latest News Urdu چینی کمپنی کے تعاون سے یو ای ٹی لاہور میں سمارٹ کلاس رومز متعارف۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 20, 2019

چینی کمپنی کے تعاون سے یو ای ٹی لاہور میں سمارٹ کلاس رومز متعارف۔۔۔۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی حکمت عملی برائے سال2025۔2017 کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے چائینیز ویڈونگ کلاؤڈ ایجوکیشن گروپ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں سمارٹ کلاس رومز متعارف کرائی ہیں۔ ویڈونگ گلوبل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر یوان ہاؤ نے سمارٹ کلاس رومز کا افتتاح کیا جبکہ چینی قونصل جنرل لاہور میں تعینات لانگ ڈِنگبِن افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ نے پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی جہت سے روشناس کرایا ہے۔ اور اس میگا پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں کئی شعبوں خصوصاً معاشرتی و معاشی روزگار میں بہتری، زراعت اور صنعتی پارکوں کی تعمیر کو اہم ترجیحات کا حصہ بنایا گیا ہے۔اسی طرح تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون دو طرفہ دوستی کا ایک اہم جز ہے جبکہ سی پیک منصوبہ کے تحت معاشرتی رہن سہن کے شعبے کی بہتری پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف