Home Latest News Urdu چینی کمپنیاں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔چیئرمین،ایف آئی ای ڈی ایم سی۔
Latest News Urdu - December 14, 2020

چینی کمپنیاں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔چیئرمین،ایف آئی ای ڈی ایم سی۔

Enter Your Summary here.

فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا ہےکہ موثر معاشی پالیسیوں اور مربوط خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 25 چینی اور غیر ملکی کمپنیاں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں سرمایہ کاری کے لئے رضا مند ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں ایف آئی ای ڈی ایم سی کے ساتھ تعاون کرنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ شہر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ، بورڈ آف انویسٹمنٹ ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے ڈیسک قائم کرنے کے لئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم ہوسکے۔

Comments Off on چینی کمپنیاں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔چیئرمین،ایف آئی ای ڈی ایم سی۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …