چینی کمیونسٹ پارٹی شعبہ بین الاقوامی کے وزیر آج پاکستان کےدورے پر پہنچیں گے
.
چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمے کے وزیر اور کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن لیو جیان چاؤپاک چین مشترکہ مشاورتی طریقہ کار کے تیسرے اجلاس میں شرکت کیلئے آج تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیںگے ۔ دورے کے دوران وہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے ہمراہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں سیاسی جماعتوں کے پاک چین مشترکہ مشاورتی طریقہ کار کے تیسرے اجلاس کی صدارت کریںگے ۔ وہ اعلی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کرینگے ۔سی پیک کے بارے میں سیاسی جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی میکنزم دوہزار انیس میں قائم کیاگیا تھا جس کے تحت چین کی کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے ارکان معمول کی مشاورت کرتے ہیں۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …