Home Latest News Urdu کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ چین کے لیے سی پیک پر مبنی مرکزی ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
Latest News Urdu - January 24, 2022

کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ چین کے لیے سی پیک پر مبنی مرکزی ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

.

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق آج منعقد ہونے والی کابینہ کمیٹی برائے سی پیک میں وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ چین سے قبل سی پیک پر مبنی مرکزی ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔اس اجلاس کی صدارت وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کریں گے۔اس اجلاس کو وزیر اعظم کے دورہ سے قبل نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان3 سے 5 فروری 2022 تک چین کا دورہ متوقع ہے۔جس میں وہ چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کو گوادر فری زون کی سرمایہ کاری کی مواقعوں کے جائزے پر بریفنگ دے گا جبکہ اس میں سی پیک بزنس اینڈ انڈسٹریل کوآپریشن ٹاور کے بارے میں بھی آگاہ کرے گا۔

Comments Off on کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ چین کے لیے سی پیک پر مبنی مرکزی ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…