کانفرنس کے مقررین نےسیالکوٹ اور چینی صنعت کے مابین تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
.
“برینڈنگ پاکستان: سیالکوٹ کی جدید برآمدی مارکیٹ کی ترقی” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں مقررین نے سیالکوٹ اور چینی صنعت کے مابین تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے موجودہ پلیٹ فارم کا مکمل استعمال، مشترکہ منصوبوں کے قیام ، چیمبر آف کامرس کے تعاون کو مستحکم کرنے ، ای کامرس کو ترقی دینے ، دوروں اور تبادلے کے بڑےپیمانے پر اضافے سمیت کئی سفارشات پیش کیں۔ خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سی ای او حسن داؤد بٹ نے کہا کہ سیالکوٹ نے معاشی نمو کے ساتھ زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے چین اور سیالکوٹ کے مابین براہ راست ایک ایسا طریقہ کار قائم کرنے کے لئے چیمبروں کو تجویز پیش کی کہ جس کے ذریعے یہ عمل تیزی سے آگے بڑھ سکے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…