کورونا وائرس بحران میں پاکستان کی مستقل حمایت پر چین سے اظہارِ تشکر، سینیٹ میں اتفاقِ رائے سے قرارداد منظور
- Enter Your Summary here.
سینیٹ آف پاکستان موجودہ کورونا وائرس بحران کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کی بھرپور حمایت اور بروقت مدد کا اعتراف کرتے ہوئےچینی حکومت اور عوام سے پاکستان کے “سدا بہار دوست” کی حیثیت سے غیر متزلزل کردار پر اظہار تشکر کرتا ہے۔
چین نے پاکستان کی حمایت میں قدم بڑھا کرہمارے عوام کی حفاظت اور جان بچانے کے لئے ایک ایسے وقت میں اپنی طبی ٹیموں کو بھیجا ہےجب ان کی ہمیں سخت ضرورت تھی۔نیز صحت کےکارکنوں کو ٹیسٹ کٹس ، حفاظتی پوشاک اور وینٹیلیٹر فراہم کرکے کووڈ-19 کامقابلہ کرنے میں بھرپور مدد و معاونت کی ہے۔ سینیٹ آف پاکستان نے چینی صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں چینی حکومت کے اقدامات کے ساتھ ساتھ ان عوام کے جذبہ خیر سگالی کی بھی شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے کہ جنہوں نے چین میں کورونا وائرس کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے فیصلہ کن اور بروقت اقدامات کرکے دوراندیشی اور روشن فکری کا مظاہرہ کرتے ہوئےاس بحران میں مثالی قیادت کا مظاہرہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ ”آہنی بھائی”کی حیثیت سے پاکستان اور چین مشترکہ طور پر اس کورونا وائرس جیسے مشترکہ دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں جو ملک ، نسل یا مذہب سے قطع نظر عالمِ انسانیت کے لئے خطرہ ہے۔ مزید برآں، سینیٹ آف پاکستان بعض حلقوں کی جانب سے چین کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کو سختی سےمسترد کرتی ہے کیونکہ یہ جغرافیائی اورسیاسی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ اپنی داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوششوں کے سوا کچھ نہیں اور نہ ہی اس کی کوئی حقیقت پسندانہ اساس ہے۔
سینیٹ کے مطابق یہ قرارداد21 مئی سے عین قبل جو 21 مئی 1951، پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 69 ویں سالگرہ کا موقع ہے ہماری وقت آزما دوستی کو منانے کے لئے شاندار طور پر راہ ہموار کرتا ہے اور ہمارے دو طرفہ مضبوط مراسم چین کی جانب سے کشمیر ، سی پیک اور اب کووڈ -19 پر پاکستان کی مستقل حمایت کی صورت میں ظاہر ہوتےہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…