Home Latest News Urdu کویت سی پیک میں سرمایہ کاری کا خواہشمند۔
Latest News Urdu - January 31, 2021

کویت سی پیک میں سرمایہ کاری کا خواہشمند۔

.

سی پیک کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویت کے نائب وزیر امور خارجہ برائے ایشین امور ایمبیسڈرعلی سلیمان السعید سے ملاقات کے دوران کہا ہےکہ اس منصوبے سے پورے خطے میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ کویت کے وفد کو پاکستان کی طرف سے دو طرفہ سیاسی مشاورت کے تیسرے مرحلے کے تحت سی پیک کے امکانات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ سی پیک کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کویت نے سی پیک کا حصہ بننے اور بڑھتی رابطہ کاری سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Comments Off on کویت سی پیک میں سرمایہ کاری کا خواہشمند۔

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…