Home Latest News Urdu گالا پرفارمنس میں پاک چین دوستی کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کیا گیا۔
Latest News Urdu - January 17, 2022

گالا پرفارمنس میں پاک چین دوستی کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کیا گیا۔

.

چین کی وزارت ثقافت و سیاحت اور چین کے سفارتخانے کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ ایک آن لائن خصوصی گالا پرفارمنس سے خطاب کرتے ہوئےچین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے نائب وزیر ژانگ سو نے کہا ہےکہ چین پاکستان کے ساتھ ثقافتی اور سیاحتی تبادلوں کو فروغ دے رہا ہےاور گزشتہ 70 سال میں اس تعاون کے نہایت نتیجہ خیز ثمرات حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے چین پاکستان ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو مزید مستحکم اورمضبوط کرنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ثقافت، سیاحت، ادب، ورثہ، فن، نوجوانوں اور تعلیم سے متعلق 14 ایگزیکٹو پروگراموں پر دستخط کیے ہیں۔مزید برآں، اس گالا پرفارمنس میں چین اور پاکستان کے آرٹ کے سات کلاسک فن پارے شامل تھے جن میں پیکنگ اوپیرا، وائلن کنسرٹو پرکسشن، بیلے اور سانگز وغیرہ شامل تھے جس میں دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کو اجاگر کیا گیا۔

Comments Off on گالا پرفارمنس میں پاک چین دوستی کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کیا گیا۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …