گزشتہ ماہ مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری۔
.
گزشتہ ماہ مارچ میں پاکستان کی معیشت میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا،چین نے 153.9ملین ڈالر کی خالص براہ راست سرمایہ کاری کی ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی )کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ پاکستان کی معیشت میں چین کی سرمایہ کاری میں مارچ 2024 کے دوران اضافہ ہوا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) میں 161.2 ملین ڈالر کی نمایاں آمد ہوئی ہے تاہم 7.3 ملین ڈالر کے اخراج کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی آمد 153.9 ملین ڈالر پر مستحکم ہوئی۔ واضح رہے کہ مارچ 2024 میں پاکستان نے متعدد شراکت دار ممالک سے 311.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کی۔ اس میں سے چین نے 153.9 ملین ڈالر کا اہم حصہ ڈالا، جو کل ایف ڈی آئی کا 49.46 فیصد ہے۔