گلگت بلتستان سی پیک کے ثمرات سے بھرپور استفادہ حاصل کرے گا،مراد سعید۔
.
گورنر گلگت بلتستان (جی بی) راجہ جلال حسین نے وفاقی وزیر مواصلات اور ڈاک خدمات مراد سعید سے ہونے والی ملاقات میں جی بی میں سیاحت ، سی پیک اور روڈ انفراسٹرکچر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے جی بی میں سی پیک سے متعلق منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سی پیک کے توسط سے جی بی کو زیادہ سے زیادہ فوائد کی منتقلی کویقینی بنانے کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






