گوادر اور چینی صوبہ ہونان کے شہر پودونگ کے مابین سسٹر سٹی انشیو کے حوالے سے یاداشت پر دستخط۔۔۔۔
چین کے صوبہ ہونان کے شہر پودونگ کی شہری حکومت کے وفد نے گوادر کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد وسیم سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر اور چینی صوبہ ہونان کے وفد کے مابین پودونگ شہر اور گوادر کے درمیان تعاون اور منصوبہ سازی میں معاونت سے متعلق یادشت پر دستخط کیے گئے۔ واضح رہے کہ یہ معاہدہ دونوں شہروں کی انتظامیہ اور چائینیز اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے درمیان طے پایا ہے۔ سسٹر سٹی ریلیشن شپ کے حوالے سے بیجنگ نے 28 مارچ 2019ء کو دونوں شہروں کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے معاہدہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ حالیہ طے ہونے والی یاداشت کی رو سے پودونگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ ”پودونگ گوادر اینڈ سٹی فرینڈشپ فاریسٹ” کا قیام بھی عمل میں لائے گی۔