Home Latest News Urdu گوادر اورجبل علی بندرگاہیں علاقائی تجارت کو بڑھانے کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہیں،صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی۔
Latest News Urdu - October 11, 2021

گوادر اورجبل علی بندرگاہیں علاقائی تجارت کو بڑھانے کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہیں،صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی۔

.

  ایک انٹرویو میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی گوادر بندرگاہ اور متحدہ عرب امارات کی جبل علی بندرگاہ بین الاقوامی تجارت کو مضبوط بنانے اور ایک دوسرے کو مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے وسطی ایشیائی جمہوریہ تک رسائی کے حوالے سے گوادر پورٹ کی اسٹریٹجک پوزیشن پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ دونوں علاقائی تجارت اور رابطے بڑھانے کے لیے کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے حوالے سے بھی بات کی جبکہ بین الاقوامی تجارتی مرکز کے طور پر دبئی کی اہمیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔
Comments Off on گوادر اورجبل علی بندرگاہیں علاقائی تجارت کو بڑھانے کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہیں،صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …