گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے رواں ماہ فعال ہو جائے گا۔
.
سی پیک کا فلیگ شپ پروجیکٹ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے 168 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے جو رواں ماہ کے آخر تک فعال ہو جائے گا۔ یہ ارلی ہارویسٹ پروجیکٹ کوسٹل سٹی کی ترقی میں نہایت اضافہ کرے گا اور گوادر کی گہری سمندری بندرگاہ کو مدد فراہم کرے گا جبکہ اس سے خطے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ یہ شاہراہ گوادر پورٹ کو گوادر فری ٹریڈ زون اور مکران کوسٹل ہائی وے سے جوڑتی ہے جس سے علاقائی اقتصادی سرگرمیوں کی راہ ہموار ہوگی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






