گوادر بندرگاہ کے ذریعے سے افغانستان کی ٹرانزٹ کارگو کے آغاز پر چین کا مسرت کا اظہار۔۔۔۔
Sharza Enter Your Summary here.
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے حالیہ دنوں گوادر بندرگاہ کے ذریعے سے افغانستان کی ٹرانزٹ کارگو کے خوش اسلوبی سے آغاز کی پیش رفت کو نہایت خوش آئیند قرار دیتے ہوئے اسے ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان اور چین کے مفاد عامہ سے مشروط ہے بلکہ اس کے سبب خطے میں رابطہ سازی کے عمل کے تیز ہونے کے ساتھ ساتھ اقتصادی تعاون بھی ہموار ہوگی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین کی جانب سے گوادر بندرگاہ کی خطے کی مصنوعات کی تجارت کے فروغ اور شراکت داری میں اہم کردار کا بخوبی اندازہ لگاتے ہوئے مکمل مدد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …