گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام کا باقائدہ آغاز۔
Enter Your Summary here.
چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آگاہ کیا ہے کہ گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ سے متعلق تمام زیر التواء مسائل حل ہوگئے ہیں اور مشینری لے جانے والے کنٹینرز کو تعمیراتی جگہ سے ہٹادیا گیا ہے۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ پر کام کرنے والی افرادی قوت کو متحرک کردیا گیا ہے اور انہیں کووڈ -19 کے پھیلاؤ کو روکنے اور قابوپانے کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل کرنےاور حفاظتی اقدامات کے بارے میں ہدایات دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈہ صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر سے تقریبا 26 کلومیٹر شمال مشرق میں گورندانی کے علاقے میں واقع ہے۔ 230 ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والے اس منصوبے پر چینی گرانٹ کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …