گوادر خصوصی اقتصادی زون:43چینی کمپنیوں کی جانب سےصنعت کاری میں حصہ لینے کےعزم کا اظہار۔
.
چائینہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ باؤزنگ نے گوادر میں کام کی رفتار کے حوالے سے سی پیک کے مخالفین کی جانب سے غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے سے متعلق مذہوم عزائم کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے تمام منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور کارگو جہازوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 43 چینی کمپنیاں گوادر صنعتی زون میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہیں جبکہ اس مقصد کے لئے 200 مزید کاروباری فرموں کا اندراج کیا گیا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ اس کی تکمیل کے بعد یہ بندرگاہ اقتصادی مرکز بن جائے گی اور روزگار کے کثیرمواقع پیدا ہوں گے۔
خصوصی اقتصادی زونزمیں چینی سرمایہ کاروں کوتمام سہولیات فراہم کرینگے،عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر نجکاری و مواصلات عبد العلیم خان نے کہاہے کہ نجکاری بورڈ چینی سرمایہ کاروں کو خص…