گوادر سےافغان ٹرانزٹ تجارت کا باقائدہ آغاز۔
Enter Your Summary here.
پاکستان نے گوادر بندرگاہ کو فعال کرکےسمندری راستے کے ذریعے سے افغانستان ٹرانزٹ تجارت شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بحیرہ عرب پر گوادر کی گہرے پانیوں کی بندرگاہ کو فعال کردیا ہے جو سامان کی تیز تر ترسیل کے لئے خاص طور پر افغانستان کے جنوبی علاقوں کو ایک بہت ہی مختصر سمت سے منسلک کرتا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے بتایا ہے کہ افغانستان جانے کے لئے 16000 ٹن یوریا لے جانے والا ایک کارگو جہاز گوادر پہنچا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ممالک سمندری راستے سے تجارت کریں گے اور کھادوں کو مقامی طور پر پیک کیاجائے گا۔ عبد الرزاق نے مزید کہا کہ مقامی سطح پر کھاد کی پیکنگ لوگوں کی معاشی و اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگی کیونکہ متعلقہ حکام کو صرف مقامی لوگوں کو ملازمتیں مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…