Home Opinion Editorials in Urdu گوادر میں تعمیر و ترقی کا سفر ایک پُر امن خوشحال معاشرہ تشکیل دے رہا ہے، محمد ضمیر اسدی۔
Opinion Editorials in Urdu - March 30, 2021

گوادر میں تعمیر و ترقی کا سفر ایک پُر امن خوشحال معاشرہ تشکیل دے رہا ہے، محمد ضمیر اسدی۔

.

ایک اہم صحافی محمد ضمیر اسدی بی آر آئی کے فلیگ شپ پراجیکٹ سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کی تعمیر وترقی کے سفر پر لکھتے ہیں کہ یہ بندرگاہ خطے میں عالمی سطح پر رابطہ کاری اور خوشحالی کے لئے راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ اربوں ڈالر کے اس منصوبے کے ذریعے چین اپنی اصلاحات کے فوائد سے پورے خطے کو بہرہ مند کر رہا ہے اور ساحلی علاقوں کی اپنی ترقی سے حاصل کردہ تجربات کا تبادلہ کر رہا ہے۔ اسدی مزید لکھتے ہیں کہ گوادر کی ترقی کے اثرات نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ جنوبی ایشیاء کی اربوں سے زیادہ آبادی پر مرتب ہونگے۔ انہوں نے خصوصی طور پر اس بات کا تذکرہ کیا کہ گوادر بندرگاہ کی ترقی پاکستان کے اقتصادی مسائل کا حل ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کے دوسرے خطوں کی طرف نئے تجارتی راستوں کے ساتھ جامع تعاون کا سازگار ماحول پیدا کرکے علاقائی جغرافیائی اقتصادی توازن پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ باہمی مشاورت اور کثیر جہتی فوائد پر مبنی بی آر آئی کے تحت بندرگاہ کی مشترکہ ترقی خطے کے مفاد میں ہے جو مشترکہ نظریات اور علاقائی ترقی ، امن اور ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو رہی ہے۔

Comments Off on گوادر میں تعمیر و ترقی کا سفر ایک پُر امن خوشحال معاشرہ تشکیل دے رہا ہے، محمد ضمیر اسدی۔

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔